تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہونے لگی ، 2 ماہ بعد ایک دن میں ریکارڈ کیسزرپورٹ

اسلام آباد : ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں پھر تیزی آنے لگی اور 2 ماہ بعد ایک دن میں ریکارڈ کیسز سامنے آئے جبکہ یومیہ مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 28ہزار955 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 46ہزار585 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید ایک ہزار 85 کیسز سامنے آئے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2.32 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 636 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 99 ہزار 848 تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 84 ہزار 226 ، پنجاب میں 4 لاکھ 46 ہزار 300 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 573 اور بلوچستان میں 33 ہزار 654 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 984 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 682 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -