اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کا فرسٹ ویمن بینک عرب امارات نے خرید لیا، پاکستان اور یواےای کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا اور یو اے ای کے معزز مہمان شریک ہوئے۔

یہ معاہدہ یواے ای کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور حکومتِ پاکستان کے درمیان طے پایا، تقریب میں شیخ زید بن حمدان نے خصوصی طور پر شرکت کی، جنہیں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

وزیراعظم نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “شیخ زید پاکستان کے مخلص اور سچے دوست تھے، اور شیخ محمد بن زاید ہمیشہ پاکستان کی ترقی کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ان کا دل پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، وہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبے اور تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ “یہ معاہدہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک نئے اور مثبت سفر کا آغاز ہے، مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں اور اس تعاون سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔”

وزیراعظم نے ٹیم ورک کو سراہتے ہوئے کہا کہ “آج کا یہ معاہدہ اجتماعی محنت اور بہترین تعاون کا نتیجہ ہے، جو مستقبل کے مزید مشترکہ منصوبوں کی بنیاد بنے گا۔”

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں