پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کس طرح جائیگی، اس حوالے سے بھارتی صحافی وکرانت گپتا دو پلیئرز کے نام بتادیے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تمام تر ڈارمے کے بعد روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ہوا تھا جس میں بلیوشرٹس نے قومی ٹیم کو شرمناک شکست سے دوچار کیا تھا، اس ہار کے بعد نہ صرف پاکستان ٹیم پر زبردست تنقید کی گئی بلکہ اس کے سپر8 مرحلے میں جانے پر بھی سوالات اٹھ رہے تھے۔
تاہم اگلے مرحلےکےلیے کوالیفائی کرنے کے حوالے سے نمیبیا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم نے بہتر پرفامنس دیتے ہوئے 102 رنز کے بڑے مارجن سے فتح اپنے نام کی۔
مزید پڑھیں: صاحبزادہ فرحان کی جارحانہ اور ناقابل شکست سنچری
اس فتح میں جارح مزاج اوپنر صاحبزادہ فرحان اور مسٹری بولر عثمان طارق نے اہم کردار ادیا، فرحان نے اس ورلڈکپ میں پاکستان کی طرف سے پہلی سنچری اسکور کی جبکہ عثمان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے محض 16 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔
اس پرفارمنس کو دیکھنے کے بعد بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت نے صاحبزادہ فرحان اور عثمان طارق کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا اور بتایا ہے کہ کس طرح پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں جاسکتی ہے۔
وکرانت گپتا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ "اگر عثمان طارق اور یقینی طور پر صاحبزادہ فرحان کو مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے تو پاکستان ٹیم کم از کم سیمی فائنل میں باآسانی جاسکتی ہے”۔
If used properly Usman Tariq, and of course Sahibzada Farhan can take Pakistan to at least the semifinals. #PakvsNam #ICCMensT20WorldCup
— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) February 18, 2026
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


