منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

پاکستان سے سمندر کے راستے سبزیوں کی پہلی کھیپ دبئی روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان سے سمندر کے راستے سبزیوں کی پہلی کھیپ دبئی روانہ کر دی گئی، کھیپ چار روز میں دبئی پہنچے گی۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹر امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے یو ایس ایڈ کے فنڈڈ پراجیکٹ ایگری کلچر مارکیٹ ڈیولپمنٹ کے تعاون سے ٹماٹر، بیگن، کھیرا،گاجر، مرچ، اروی، لوکی اور بھنڈی پر مشتمل سات ٹن کی پہلی کھیپ سمندر کے راستے دبئی بھیجی ہے۔

اس تحقیقی پراجیکٹ سے پاکستان دبئی، مڈل ایسٹ اور خلیجی ملکوں کو سمندر کے راستے سبزیاں برآمد کرسکے گا، جس میں ایئرفریٹ کی مقابلے میں پچھتر روپے کلو تک کی بچت ہوگی۔

فضائی راستے سے سبزیاں 80روپے کلو فریٹ پر ایکسپورٹ کی جاتی ہیں، سمندری راستے سے برآمد پر پانچ سے چھ روپے فی کلو کی لاگت آئیگی، جس سے سبزیوں کی برآمدات میں ایک ہزار فیصد اضافہ ہوگا۔

وحید احمد کے مطابق سمندری راستے سے سبزیوں کی برآمد کا آغاز پاکستان سے سبزیوں کی برآمدات میں ایک ہزار فیصد اضافے کا سبب بنے گا دبئی کے بعد مڈل ایسٹ اور خلیجی ملکوں سمیت سعودی عرب کو بھی تازہ سبزیاں ایکسپورٹ کی جائیں گی جس سے ملک کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا ساتھ ہی ان ملکوں میں پاکستان کو بھارت سمیت دیگر تجارتی حریف ملکوں سے درپیش مسابقت میں بھی آسانی ہوگی۔ذ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں