لاہور (12 مارچ 2026): پاکستان فلم ٹی وی اور اسٹیج کے ورسٹائل سینئر اداکار عاصم بخاری طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔
پاکستان فلم، اسٹیج اور ٹی وی کے ورسٹائل سینئر اداکار عاصم بخاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 76 برس تھی اور وہ دل اور گردے کے عارصہ میں مبتلا تھے۔
اداکار کے اہلخانہ کے مطابق عاصم بخاری 15 روز سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ شب سے کومہ میں چلے گئے تھے۔
عاصم بخاری نے اپنے طویل فنی کیریئر میں بے شمار ٹی وی ڈراموں، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ان کے بچوں مقدس اور جلال بخاری نے بھی 90 کی دہائی کے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ڈرامے عینک والا جن میں اداکاری کی تھی۔
واضح رہے کہ عاصم بخاری کے صاحبزادے جلال بخاری بھی لندن کے اسپتال میں پتے میں پتھری کے باعث زیر علاج ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


