ٹرینٹ برج: پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف دیا۔
بابر اعظم اور محمد رضوان نے 150 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، بابر اعظم نے 49 گیندوں پر 85 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
A fast start from Babar 🏏
Scorecard/clips: https://t.co/pmRWQnkYRg
🏴 #ENGvPAK 🇵🇰 pic.twitter.com/Z8RjZQ97w7
— England Cricket (@englandcricket) July 16, 2021
محمد رضوان نے 63 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، صہیب مقصود 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
محمد حفیظ 24 رنز پر ٹام کرن کی گیند پر بولڈ ہوئے، فخر زمان 8 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی، اعظم خان 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹام کرن نے دو وکٹیں حاصل کیں، ڈیوڈ ولے، ثاقب محمود اور لیوس گریگوری ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
Big total. Exciting opportunity.
Scorecard/clips: https://t.co/pmRWQnkYRg
🏴 #ENGvPAK 🇵🇰 pic.twitter.com/dKJ8YbJhSe
— England Cricket (@englandcricket) July 16, 2021
انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی تھی۔
اعظم خان پہلے ٹی 20 میں ڈیبیو کریں گے، صہیب مقصود، محمد حسنین اور عماد وسیم ٹیم میں شامل ہیں۔
مختصر فارمیٹ کے مقابلوں میں بھی انگلش ٹیم کا پلہ بھاری ہے، دونوں ٹیموں کا اٹھارہ بار آمنا سامنا ہوا جس میں قومی ٹیم صرف پانچ میں کامیاب ہوسکی جبکہ 11میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، دو میچ بے نتیجہ رہے۔
پاکستان اسکواڈ
1st T20I UPDATE: England win toss, decide to field. #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #ENGvPAK pic.twitter.com/W7YFGl6yz3
— Pakistan Cricket Live (@TheRealPCB_Live) July 16, 2021
انگلیںڈ اسکواڈ
Let’s get this series started! 💥
We win the toss and bowl ⚪
🏴 #ENGvPAK 🇵🇰
— England Cricket (@englandcricket) July 16, 2021