اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے لیے فیس کی حد مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے لیے فیس کی حد مقرر کر دی گئی ، یہ فیس 2024–25 کے سیشن کے تمام سالانہ طلبہ پر لاگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ایم ایم بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے زیادہ سے زیادہ فیس کی حد مقرر کر دی ہے۔

پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ پروگرامز کی زیادہ سے زیادہ ٹیوشن فیس، تمام اضافی چارجز سمیت، 18 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، یہ فیس 2024–25 کے سیشن کے تمام سالانہ طلبہ پر لاگو ہوگی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ 6 اکتوبر 2025 کو اعلان کردہ 5 فیصد اضافے کے ساتھ 2025–26 کے سیشن سے فیس 18.9 لاکھ روپے ہوگی، جو تمام سالانہ سیشنز اور تمام طلبہ پر نافذ ہوگی۔

پی ایم ڈی سی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ 2026 کے بعد فیس میں کسی بھی قسم کا اضافہ صرف کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کی بنیاد پر کیا جائے گا اور اس سلسلے میں علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

پی ایم ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیس اسٹرکچر پر مکمل عمل کریں، اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں