ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

بنگلہ دیش اے کیخلاف پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش اے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں ڈارون آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے 12 کھلاڑی برقرار رکھے ہیں۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش اے کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان شاہئینز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث قیادت کریں گے جب کہ آسٹریلیا ڈارون کا دورہ کرنے والے کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

سیریز کے تینوں میچز اسلام آباد کلب میں ہوں گے جو 26، 28 اور 30 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان شاہینز اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

محمد حارث (کپتان) عبدالفصیح، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد عرفان خان، محمد عمران جونیئر، مبصر خان، عمیر بن یوسف اور عثمان خان شامل ہیں۔

اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے دیگر دو کھلاڑی بائیں ہاتھ کے اسپنر مہران ممتاز اور بائیں ہاتھ کے بیٹر اذان اویس ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں