جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپئن شپ 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ اے میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ گروپ میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپئن شپ 14 سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوگی۔یہ ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طورپر 15 میچز ہوں گے۔

محمد عرفان خان ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں   محمد عرفان خان (کپتان)، احمد دانیال، عرفات منہاس، معاز صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، صفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔

پاکستان کا پہلا میچ 14 نومبر کو عمان کے خلاف، دوسرا 16 نومبر کو بھارت اے سے اور تیسرا 18 نومبر کو یو اے ای کے خلاف ہوگا۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز 21 نومبر کو جبکہ فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں