تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پاکستان طالبان رہنماؤں کو گرفتار یا بے دخل کرے، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن : امریکا نے پاکستان سے ایک بارپھرڈومورکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے طالبان رہنماؤں کو فوری طورگرفتار یا بے دخل کرے۔

تفصیلات کے مطابق کابل میں ہوٹل پر حملے کے بعد وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرزنے میڈیا بریفنگ میں پاکستان سے ایک بار  پھر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ طالبان رہنماؤں کو فوری طور پر گرفتار یا بے دخل کرے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان طالبان اور ایسے دوسرے گروپس کواپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتےکابل میں انٹرکانٹینینٹل ہوٹل پر دہشت گردوں نے  حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر غیر ملکیوں شامل تھے۔

پاکستان نے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضائع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

خیال رہے کہ کہ نئے سال کے آغاز میں امریکی صدر کے پاکستان پر دھوکہ دینے کے الزام کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں تاحال کشیدگی  برقرار ہے جبکہ پاکستان  کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان میں ناکامی پر  پاکستان کو قربانی کا بکرا بنا رہا ہے۔


مزید پڑھیں : ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ15سال میں33ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکہ کو بے وقوف بنانے کے بجائے کچھ نہیں کیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں، امداد وصول کرنے کے باوجود پاکستان نے امریکا سے جھوٹ بولا۔

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد  امریکا نے پاکستان کی 255ملین ڈالرز کی فوجی امداد بھی روک لی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -