منگل, جون 9, 2026
اشتہار

سنگل ونڈو نظام، ‘پاکستان اور امریکا کے درمیان شراکت داری میں ایک اور اہم سنگ میل عبور’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:یو ایس ایڈ ڈپٹی مشن ڈائریکٹر ڈیوڈ ینگ کا کہنا ہے کہ سنگل ونڈو نظام سے پاکستان اور امریکا کے درمیان شراکت داری میں ایک اور اہم سنگ میل عبور ہوا، امریکا پاکستان کی تجارتی امورمیں بہتری اور معاونت کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سنگل ونڈو نظام لانچنگ سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب سے یو ایس ایڈ ڈپٹی مشن ڈائریکٹر ڈیوڈ ینگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان اور امریکا میں شراکت داری میں ایک اور اہم سنگ میل عبور ہوا، امریکا پاکستان کی تجارتی امورمیں بہتری اور معاونت کیلئے پرعزم ہے۔

ڈیوڈینگ کا کہنا تھا کہ نیا نظام پاکستانی تجارت کو وسعت دینے میں مدد دے گا، مستحکم اور ترقی کرتا ہوا پاکستان چاہتے ہیں۔

دوسری جانب تقریب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹراسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس نظام سے کراس بارڈر تجارت آسان ہوکر بڑھ جائے گی ، اسٹیٹ بینک تجارتی اورکاروباری آسانیوں کیلئے کوشاں ہے۔

سلیم اللہ کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں اورٹیکسزسمیت دیگرامورمیں آسانی ہوسکےگی، ٹیکس گزاروں اورتاجروں کیلئےبینکاری امورآسان کردیے، آٹومیشن کی وجہ سے تجارتی تنازعات کم سے کم ہوگئے ہیں۔

یاد رہے صدر مملکت نے پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 پر دستخط کئے تھے ، پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ کے تحت تجارت میں آسانی کے لیے خود مختار ادارہ قائم کیا جائے گا، جس کے بعد درآمدات، برآمدات، اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے سہولتیں ایک ہی نظام میں میسر ہوں گی۔

ایکٹ کے تحت اس ادارے کے قیام سے کاروباری اخراجات میں کمی ہوگی، سرحد پار تجارت آسان بنانے اور سامان کی تیز تر ترسیل میں مدد ملے گی، ڈیٹا کی بر وقت پراسیسنگ، اور معیاری خدمات میں بہتری آئے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں