The news is by your side.

Advertisement

عامرکی کارکردگی پاکستان کو فاتح بنا سکتی ہے، کپتان اظہرعلی

لاہور: قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی کاکہناہےکہ کوشش ہوگی کہ بطورکپتان محمدعامرکی مدد کریں، نیوزی لینڈکےخلاف پہلے میچ کی تیاری کرلی ہے مثبت اورتیزکرکٹ کھیلناہوگی۔

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ عامرنے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین بولنگ کرائی ہے، ان سےبہترکام لینے کی کوشش کریں گے۔

قومی ون ڈے کپتان اظہرعلی کاکہناہےکہ بطورکپتان ایساماحول بناؤں گا، جس سے عامرکومدد ملے اوروہ پاکستان کو جلد وکٹیں دلوائیں۔ اظہرعلی نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈنےاچھی کرکٹ کھیلی۔

اظہرعلی نےکہاکہ پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گے، نیوزی لینڈ کوہرانےکیلئے مثبت اورتیز کرکٹ کھیلناہوگی۔

کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کم بیک کرنےوالے محمدعامرکی پانچ سال بعد ون ڈے فارمیٹ میں واپسی توجہ کا مرکزہوگی، عامرکی شاندارکارکردگی پاکستان کو جیت دلواسکتی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں