منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

پاکستان میں‌ آئی ٹی کا شعبہ پھلنے پھولنے لگا، برآمدات میں 14 فیصد اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) کی زیر صدارت پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈکا اجلاس ہوا جس میں مالی سال 2020-2019 کے پہلے تین ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ایم ڈی اور بورڈ کی سینئر مینجمنٹ نے سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کو کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ مالی سال کے پہلے 3ماہ میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 14فیصداضافہ ہوا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال میں آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں13 اضافہ ہوا جبکہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے دبئی، ناروے،کینیڈا میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں شرکت بھی کی۔

مزید پڑھیں:امریکی جریدہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کے مستقبل سے پرامید

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے اشتراک سے 20 لوکل کمپنیوں نے کراچی میں ہونے والی نمائش میں شرکت کی اسی طرح 11 کمپنیوں کو انٹرنیشنل سرٹیفکیشن جاری کرنے کا پروسس شروع کردیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی سیکریٹری آئی ٹی نے اچھی کارکردگی پر پی ایس ای بی کی کاوشوں کوسراہا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں