پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں 4، 6 اور 8 نومبر تک کھیلی جائے گی جبکہ دونوں ٹیمیں تین ٹی 20 میچز کی سیریز بھی کھیلیں گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر کو پنڈی اسٹیڈیم، دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی قذافی اسٹیڈیم میں 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وائٹ بال سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہونی تھی، جو اب 21 اکتوبر سے شروع ہو گی۔
راولپنڈی میں جنرل انکلوژرز کی قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 روپے ہے جبکہ پریمیئم 700 اور فرسٹ کلاس کی ٹکٹ 600 روپے ہے۔
یہ پڑھیں: جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں پاکستان نے کیا غلطی کی؟ کامران اکمل نے بتا دیا
پی سی بی گیلری 1500، پلاٹینئم باکس پر سیٹ کی قیمت 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
لاہور میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنرل انکلوژرز کی قیمت 400 روپے مقرر ہے، قذافی اسٹیڈیم میں فرسٹ کلاس 600، پریمیئم 700 اور وی آئی پی ٹکٹ 800 روپے مقرر ہے۔
وی آئی پی فار اینڈ 1500، وی آئی پی نیو پویلین ٹکٹ کی قیمت 2000 اور وی آئی پی گیلری کے ٹکٹ قیمت 2500 روپے مقرر ہے۔
فیصل آباد میں 3 ون ڈے میچز کےٹکٹ کی کم سے کم قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے، اقبال اسٹیڈیم میں وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 اور فرسٹ کلاس انکلوژرز کی قیمت 600 روپے، وی آئی پی گراؤنڈ فلور کی قیمت 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


