اسلام آباد: آئی ٹی پارک کے قیام کے لیے پاکستان اور کوریا کے بینک میں معاہدہ -
The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد: آئی ٹی پارک کے قیام کے لیے پاکستان اور کوریا کے بینک میں معاہدہ

اسلام آباد: آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے پاکستان اور کوریا کے بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری تقریب میں کوریا اور پاکستان کے درمیان آئی ٹی پارکس کیلئے معاہدہ کیا گیا، معاہدے کے تحت کورین بینک پاکستان کو 10 ارب روپے قرض فراہم کرے گا، تقریب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مملکت برائے ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے شرکت کی۔

itpark

آئی ٹی پارک ملک کا پہلا جدید ترین پارک ہوگا، جس میں 5 ہزار آئی ٹی ماہرین کے بیٹھنے کی جگہ میسر ہوگی، آئی ٹی پارکس کراچی اور لاہور میں تعمیر کئے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ ہمیں آئی ٹی کے شعبے کو ایک صنعت کے طور پر دیکھنا ہے،آئی ٹی پارک میں 100سے زائد کمپنیوں کے کام کرنے کی گنجائش ہوگی،آئی ٹی پارک تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگا اور عالمی معیار کے مطابق پاکستان کا پہلا جدید آئی ٹی پارک ہوگا۔


کورین بینک سے معاہدے کے تحت ڈیجیٹل پاکستان کا وژن پورا کرنے میں مدد ملے گی، اسحاق ڈار


وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورین بینک سے معاہدے کے تحت ڈیجیٹل پاکستان کا وژن پورا کرنے میں مدد ملے گی، آئی ٹی پارک کثیرالجہت ہوگا، ٹیکنالوجی کا سنگ میل عبور کرنے میں مدد ملے گی، قرض کی فراہمی کیلئے کوریا کے بینک کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2010میں کوریا کو ای ڈی سی ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تھے، کوریا نے پہلے پاکستان میں موٹروے منصوبے میں مدد کی تھی۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں