site
stats
کھیل

ورلڈ ونٹر گیمز: پاکستان اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑی 16 میڈلز جیت کر وطن پہنچ گئے

اسلام آباد: آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ونٹر گیمز 2017 میں پاکستان کے اسپیشل کھلاڑی کامیابیاں سمیٹنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے ونٹر گیمز میں دنیا بھر سے 110 مملک کے کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا، جن میں پاکستان اسپیشل اولمپک کے کھلاڑی بھی شامل تھے۔

special-olympics-1

پاکستان اسپیشل اولمپکس کے ایتھیلیٹس نے مختلف کھیلوں میں 16 میڈلز جیتے اور آسٹریلیا کی سرزمین پر پاکستان کا نام روشن کیا، وفاقی دارلحکومت پہنچنے پر کھلاڑیوں کا استقبال اسپیشل اولمپک انتظامیہ نے کیا۔

special-olympics-2

ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کوچ شمائلہ ارم نے کہا کہ ’’ہم بچوں کی معذوری کو غذر نہیں بناتے بلکہ یہ اُن کی خصوصیت ہے، تمام کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا اس لیے ہم ونٹر گیمز میں کامیابیاں اور میڈیلز جیت کر وطن واپس پہنچنے‘‘۔

special-olympics-3

انہوں نے کہا کہ ’’امید ہے بچوں اُن کے حق کے مطابق ہر سطح پر پذیرائی دی جائے گی تاکہ بچوں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو‘‘۔

special-olympics-5

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وطن واپس پہنچنے پر اسپیشل اولمپک ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کامیابیاں سمیٹنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

special-olympics-4

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top