The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی کا عہدہ دو سال سے خالی

اسلام آباد : پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی کا عہدہ گزشتہ دو سال سے خالی ہے۔ 28 فروری 2018 کو اختر گنجیرا کی ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل ڈی جی کی تعیناتی نہ تاحال ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کو دو سال سے کوئی ڈائریکٹر جنرل نہیں ملا، ادارے میں28فروری 2018 سے اب تک مستقل ڈی جی کی تعیناتی نہ ہوسکی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقل ڈی جی نہ ہونے سے فنڈزطکے استعمال سمیت دیگر اہم فیصلے بھی تعطل کا شکار ہیں، دو سال سے وفاقی بجٹ میں کھیلوں کیلئے مختص فنڈز استعمال نہیں ہوسکے ہیں.

بجٹ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے رکھے گئے فنڈز سرکاری خزانے میں واپس جمع کرادیے گئے، حکومت نے رواں سال6آسٹروٹرف کیلئے523 ملین روپے مختص کئے تھے، اسلام آباد، واہ کینٹ، پشاور، ایبٹ آباد، فیصل آباد اور کوئٹہ کیلئے فنڈز رکھے گئے،7ماہ گزر گئے فنڈز کا استعمال ہوا نہ کھیل کے میدانوں کی حالت بدلی.

ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس سمیت ملک بھر میں کھیلوں کے میدان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، اس کے علاوہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ڈیڑھ سال سے کوئی بڑا کیمپ بھی نہیں لگایا جا سکا اور ساؤتھ ایشین گیمز2021کی میزبانی پاکستان کو ملی مگر لائحہ عمل نہ بن سکا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں