جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، سینئر کھلاڑی کی واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(23 جنوری 2026): پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

قومی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ سینئر کھلاڑی بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوگئی ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں بیٹنگ لائن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب اور عثمان خان کو شامل کیا گیا ہے، آل راؤنڈ ڈیپارٹمنٹ میں محمد نواز اور شاداب خان ٹیم کا حصہ ہوں گے، جبکہ نوجوان بلے باز خواجہ نافع کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

فاسٹ باؤلنگ اٹیک میں وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان مرزا، فہیم اشرف جبکہ اسپنگ اٹیک میں ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، میچز 29 اور 31 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں