لاہور: پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان آج ہونے کا امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے۔
کپتان سلمان علی آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور عاقب جاوید صبح ساڑھے گیارہ بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔
ورلڈ کپ اسکواڈ میں فاسٹ بولر سلمان مرزا اور وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع کی شمولیت کا قوی امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


