اشتہار

پاکستان، سری لنکا ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (9 اکتوبر 2026): پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج سے شروع ہونے والی تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پاکستانی ٹی 20 ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان اور سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیزیز کا آج سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آغاز ہو رہا ہے۔ دوسرا میچ 11 اور تیسرا میچ 13 اکتوبر کو اسی میدان میں کھیلے جائیں گے۔

تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوں گے جب کہ ٹاس ساڑھے 5 بجے ہوگا۔

دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

پینل میں سابق کپتان سلمان بٹ، سابق کرکٹرز عروج ممتاز، عامر سہیل اور بازید خان شامل ہیں۔ زینب عباس سیریز کے دوران پریزنٹر کے فرائض انجام دیں گی۔

ٹی 20 سیریز کے بعد سہ فریقی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی، جس کی تیسری ٹیم انگلینڈ ہوگی۔

ورلڈ کپ 2027: پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کیلیے آئی سی سی کو ایک لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں