منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر پاکستان کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ واقعات خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

پاکستان نے برادر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تمام فریقوں پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے، 2 ایرانی فوجی شہید

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق تمام فریق فوری کشیدگی میں کمی کے لیے عملی اقدامات کریں اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تمام فریق وعدوں کی پاسداری کریں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے پاکستان خطے میں دیرپا امن کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنےکےعزم پر قائم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں