بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

اسٹیل مل کے ملازمین چارماہ سے تنخواہوں سے محروم‘ عدالت برہم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو چارماہ سے تنخواہوں اورپینشن کی عدم ادائیگی پر سندھ ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے فریقین سے 17 اپریل تک تحریری جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی تنخواہوں اورپینشن کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت ہوئی ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ایڈیشنل سیکریٹری انڈسٹریزاورپیداوارکو طلب کرلیا ہے.

 سماعت کے دوران عدالت نے استسفارکیا کہ ’’ہمیں بتایا جائے کہ ملازمین کو گزشتہ چارماہ سےتنخواہوں کی ادائیگی آخر کیوں نہیں کی جارہی ہیں۔

بعدازاں عدالت نے فریقین سے 17 اپریل تک تحریری جواب طلب کرلیا۔

تںخواہوں کا سابقہ بحران


یادرہے گذشتہ ماہ پاکستان اسٹیل کےملازمین نے  تنخواہوں کی عدم ادائیگی پراحتجاج ریکاڈر کروایا تھا، پاسلو یونین کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل میں 4 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی یہ صورتحال پیش آئی تھی۔  سولہ ماہ سے اسیٹل ملز کی پیداوارصفر تھی جبکہ ملازمین  پانچ ماہ تک تنخواہوں سے محروم  رہے تھے جبکہ کئی  ریٹائرڈ ملازمین واجبات کے انتظارمیں انتقال کرگئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں