جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

”آج بھی پاکستان ٹریلین ڈالر اکنامی ہے“

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ آج بھی پاکستان ٹریلین ڈالر اکنامی ہے، آئی ٹی برآمدات کو 5 برسوں میں 50 ارب تک پہنچا سکتے ہیں۔

چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ سے تاجر برادری نے ملاقات کی، تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مئی کے بعد حالات بدل چکے ہیں، ڈیفنس برآمدات میں بھی بڑی ڈیل چل رہی ہیں، دنیا میں معاشی دباؤ بڑھتا جارہا ہے، بڑی بڑی کمپنیاں بیرونی قرض کا شکار ہیں۔

نذیر احمد بٹ نے کہا کہ پاکستان پر 130 ارب کا بیرونی قرض ہے، اگلے دو برس بہت اہم ہیں، نیو ورلڈ آرڈر کا سامنا کرنے کےلیے تیار رہنا ہوگا، آج بھی پاکستان ٹریلین ڈالر اکنامی ہے، 200 ملین ڈالرز کے جی ایس پی اسٹیٹس کےلیے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نکلنے کے بعد سے معاشی پالیسی کی آزادی ہوگی، اپریل کے درمیان زرمبادلہ ذخائر 40 سے 45 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ہمیں اپنی قابلیت پر مقابلے کےلئے تیار رہنا چاہیے، نیب نے پچھلے چند برسوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، دو برسوں میں 11.4 ٹریلین ریکور کیے ہیں۔

تاجراور کاروباری افراد کے چیلنجز کا ادراک ہے، کوشش ہوگی آپ کے لئے آسانیاں پیدا کریں، اجناس کی پیداوار میں پاکستان دنیا میں چوتھے سے آٹھویں نمبر پر ہے

انھوں نے کہا کہ ہم دریا ئے سندھ سے سونے کی مائننگ رکوائی، تربیلہ سے پنجاب بارڈر تک 2100 مشینیں کام کررہی تھیں، 4 ہزار ڈمپر اور ٹرالیاں چل رہی تھیں، ہر ہفتے 7 سے 9 ارب روپے مشینوں کے اخراجات تھے۔

نذیر احمد نے کہا کہ دریا میں سونے کے ذرات کے بڑے ذخائر ہیں، پاکستان میں ریئرارتھ منرل کے بڑے ذخائر ہیں، وزیراعلیٰ سندھ اور بیوروکریسی سے ملاقات ہوئی ہے۔

سندھ حکومت کو 50 ارب کے زیور، گاڑیاں اور پراپرٹی حوالے کردی، فراڈ کے ذریعے حاصل کی گئی ایک ہزار 570 ارب ہتھیائی گئی اراضی ریکور کی، سندھ حکومت کے ساتھ مشترکہ فریم ورک بنایا گیا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ کراچی، جامشورو اور حیدرآباد میں 11 کھرب مالیت کی اراضی کی نشاندہی کی ہے، منصوبہ بندی آپ کریں ہم آپ کی مشاورت سے کام کریں گے

انھوں نے کہا کہ ہم سب مل کر کراچی سے پاکستان کا قرضہ اتار سکتے ہیں، دنیا میں بلیک منی کے محفوظ پناہ گاہیں ختم ہورہی ہیں، جی ڈی پی گروتھ کی شرح 3.8 ہے، ہربرس ٹیکس لگانا ریوینیو کے لئے عجیب حل ہے، ٹیکس ناقابل برداشت نہیں ہونا چاہیے۔

پاکستانی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں