کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اضافے کا رجحان رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 1289 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، انڈیکس کی ایک لاکھ 69 ہزار کی سطح بحال ہوگئی۔
انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 864 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوران کاروبار انڈیکس میں 1478 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا۔
یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد منفی ہوگیا تھا۔
ہنڈریڈ انڈیکس چار پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 59 ہزار 451 پر بند ہوا۔ دوران کاروبار 1241 پوائنٹس تک اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ حصص کی فروخت پر منافع کا حصول غالب رہنے کی وجہ سے اختتام مندی پر ہوا ہے۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


