بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کرنسی مارکیٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ بھی لڑکھڑا گئی، شئیر مارکیٹ ڈیڑھ سال پرانی سطح پر واپس آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس بار کاروباری ہفتے کا آغاز بھی بازار حصص کے سرمایہ کاروں کیلئے کوئی اچھی خبر نہ لاسکا۔

پیرکو بھی شئیرمارکیٹ مندی کے بحران سے باہر نہ نکل سکی، صبح کےاوقات میں روپے کی گرتی قدر پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی تاہم تیزی کا یہ رجحان پائیدار ثابت نہ ہوسکا۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 598پوائنٹس گرکر38482 پوائنٹس پر بند ہوا اور اس طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

اسٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال کے حوالے سے سرمایہ کار کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ لگانے والوں کو تین روز میں اب تک اربوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔


مزید پڑھیں: ڈالرکی قیمت میں تین روپے کا اضافہ


واضح رہے کہ انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی روپیہ لڑکھڑا گیا، ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر تین روپے اضافے کے ساتھ ایک سو دس روپے تک میں فروخت ہوا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں