کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس2.67 فیصد اضافے سے 44 ہزار 400 کی سطح پر پہنچ گیا۔
.
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ، کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں1150 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
جس کے بعد 100 انڈیکس 2.67فیصد اضافے سے 44 ہزار کی سطح عبور کرگیا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 44 ہزار366 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 9.48 ارب روپے کے 30.30 کروڑ کے قریب شئیرز کا کاروبار ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ مارکیٹ ایکسپرٹس کی توقع سے کم بڑھائے، جس پر آج تیزی دیکھی گئی۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان دیکھا گیا تھا اور انڈیکس 42 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے گرگیا تھا۔
ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 882 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی ، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 173 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 80 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 37 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا ۔