تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 38 ہزار 700 کی سطح عبور کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 38 ہزار 700 کی سطح عبور کرگیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی اعداد و شمار بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

تھوڑی دیر قبل وزیر اعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت بالآخر درست سمت میں جارہی ہے، ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہوگیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں پاکستان کے جاری کھاتے سرپلس ہوگئے، جاری کھاتوں کا یہ سر پلس 4 سال میں پہلی بار آیا ہے۔ جاری کھاتے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبرمیں جاری کھاتوں میں 1 ارب 28 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں ساڑھے 4 فیصد کا اضافہ ہوا۔

11 سے 15 نومبر 2019 کے دوران 100 انڈیکس کا اختتام 16 سو 6 پوائنٹس کے اضافے سے 37 ہزار 584 پوائنٹس پر ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم بھی 46 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔

پورے ہفتے کے دوران اوسط کاروباری حجم 31 کروڑ 12 لاکھ شیئرز رہا۔ اس عرصے میں 4 سیشنز میں انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔

Comments

- Advertisement -