ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی زون میں دن کا اختتام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔

دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا اور 39 ہزار 749 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

- Advertisement -

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔ 100 انڈیکس 605 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار 6 سو 66 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے کے باعث مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ سرمایہ کاروں میں آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی خبروں پر بھی تشویش پائی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں روپے کی قدر میں بڑی کمی نے بھی شیئر مارکیٹ پر منفی اثر ڈالا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز ہفتے کے دن شرح سود میں 1 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔

آج کے دن ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر 128 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور 128 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں