اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ stock exchange
The news is by your side.

Advertisement

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کافی دنوں کے بعد مثبت تیزی کی لہر دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 1  ہزار پوائنٹس اضافے کے بعد 42 ہزار 200 کی سطح تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کا آغاز صبح ہی سے کافی مثبت رہا اور سرمایہ کاروں نے آئل اینڈ گیس کے علاوہ بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی ظاہر کی۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 300 تک پہنچا تاہم مارکیٹ بند ہونے تک 100 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار 200 پوائنٹس تک پہنچا۔ مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 84.2 ملین کے شیئرز کی خریدوفروخت ہوئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں مثبت تبدیلی کی وجہ حکومتی اعلان ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز حکومت کی جانب سے ایکسپورٹرز کو ریلیف دینے کا اعلان کیا گیا جس کے باعث سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں دلچسپی ظاہر کی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں