اسلام آباد لاک ڈاؤن کی کال واپس، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی -
The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد لاک ڈاؤن کی کال واپس، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

کراچی : پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ اور دھرنے کی کی کال واپس لینے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں چودہ سو پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں رواں سال کی سب سے بڑی تیزی دیکھی گئی، مارکیٹ میں ایک دن میں چودہ سو چھیالیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ملک میں جاری سیاسی ہلچل کے باوجود آج مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا، عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ رٹینگ میں اضافہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دھرنے کی کال واپس لینے کے باعث مارکیٹ میں یکا یک اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ٹریڈنگ کے اختتام پر انڈیکس میں چودہ سو پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس اکتالیس ہزار تین سو چالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے پاکستان کی ریٹنگز میں بہتری کردی، پاکستان کی ریٹنگز بی مائنس سے بی کر دی گئی ہے۔


مزید پڑھیں : عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی کی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری


عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کا لانگ ٹرم آؤٹ لک مستحکم ہے، ریٹنگز ایجنسی کے مطابق بہتر پالیسوں کے باعث پاکستان کی ترقی اور معیشت میں بہتری آئی ہے۔


مزید پڑھیں : تحریک انصاف کل یوم تشکر منائے گی


دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد دھرنا مؤخر کرتے ہوئے اسلام آباد پیریڈ گراؤنڈ میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ہمارا مقصد پورا کردیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں