اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں95ارب54 سے زائد کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی34400،34500،34600،34700اور34800کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔

تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں95ارب54کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت43.04 فیصدزائدجبکہ71.77فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسزسمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے کیمیکلز،توانائی،فوڈز،بینکنک،سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس 34937پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا، تاہم تیزی کا تسلسل سارادن جاری رہا۔

مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس589.44 پوائنٹس اضافے سے34896.55پوائنٹس پر بند ہوا۔ بدھ کو مجموعی طور پر333کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے239کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،81کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں95 ارب54کروڑ13 لاکھ پینتالیس ہزار 372 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کرسترکھرب15 ارب ستانوے  کروڑ89لاکھ69ہزار107روپے ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں