کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران اتار چڑھاﺅکے بعد مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس200پوائنٹس کے اضافے سے34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔
مارکیٹ کے سرمائے میں 22ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب روپے سے بڑ ھ کر69کھرب روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں3دن تیزی کا رجحان غالب رہا اس مدت میں انڈیکس نے997.97 پوائنٹس کاا ضافہ ہوا جبکہ2دن کی مندی میں انڈیکس 706.53پوائنٹس لوز کر گیا۔
تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے اثرات دیکھے گئے جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس میں288.44پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 33901.58پوائنٹس سے بڑھ کر34190.02پوائنٹس ہو گیا۔
اسی طرح231.71پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15892.99پوائنٹس سے بڑھ کر16124.70پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 24986.05پوائنٹس سے بڑھ کر25032.78پوائنٹس ہو گیا۔
۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 22ارب94کروڑ17لاکھ18ہزار107روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا سرمایہ 68کھرب87ارب30کروڑ7کروڑ82 لاکھ 719روپے سے بڑھ کر 69کھرب دس ارب 24 کروڑ25 لاکھ826روپے ہوگیا۔