The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1 ہزار 350 پوائنٹس کی کمی

اسلام آباد: تین روز کی تعطیل کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس ایک ہزار 350 پوائنٹس کی کمی کے بعد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج تین روزہ تعطیلات کے بعد آج کھلا تو صبح سے ہی خریداری کا رجحان کم تھا اور سرمایہ کاروں کی بھی مارکیٹ میں دلچپسی کم نظر آئی۔

سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور خریداری میں کمی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان نظر آیا اور ٹریڈنگ بند ہونے تک 100 انڈیکس 1 ہزار 350 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد بند ہوا۔

اسٹاک میں شدید مندی کے بعد مارکیٹ 43 ہزار 900 کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی جبکہ کے ایس ای 30 اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس میں بھی شدید مندی رہی۔

یاد رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار تعطیل دو دن یعنی ہفتے اور اتوار کو ہوتی ہے جبکہ جشن آزادی پاکستان کی وجہ سے کل چودہ اگست کو بھی اسٹاک مارکیٹ بند رہی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں