The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال جانیں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 74 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس 41 ہزار 185 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 74 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

100 انڈیکس 74 پوائنٹس اضافے کے بعد 41 ہزار 185 پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس 156 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

رواں ماہ کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا 4 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا، 100 انڈیکس میں 283 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور 0.71 فیصد اضافے کے ساتھ 40 ہزار 166 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مذکورہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 24 ارب مالیت کے 82 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا تھا، آخری بار اسٹاک ایکسچینج میں ایسی تیزی اکتوبر 2016 میں دیکھی گئی تھی۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے، مختلف ایشیائی ممالک کے انڈیکس میں پوائنٹس میں اضافہ و کمی ریکارڈ ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل کے سودے کی 43 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ ہو رہی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 45 ڈالر 74 سینٹس فی بیرل پر آگئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں