The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں معمولی کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی کمی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں صرف 17 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں معمولی کمی واقع ہوئی۔ دن کے وسط میں انڈیکس میں 170 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 370 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

تاہم دن کے اختتام تک 100 انڈیکس صرف 17 پوائنٹس کمی پر آگیا جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 514 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں 8.4 ارب روپے مالیت کے 22.70 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 14 سو 44 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔

2 سے 6 دسمبر کے دوران پہلے روز پیر کے دن انڈیکس میں 836 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

منگل کے روز کاروبار میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تاہم بدھ کے روز 40 ہزار پوائنٹس کی سطح ایک بار پھر بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی جمعے کو 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں