The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ 100 انڈیکس میں 398 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا، کاروبار کے دوران دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 290 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

ایک گھنٹے بعد انڈیکس میں 398 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 911 پوائنٹس پرٹریڈ کرنے لگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 14 سو 44 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔

2 سے 6 دسمبر کے دوران پہلے روز پیر کے دن انڈیکس میں 836 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

منگل کے روز کاروبار میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تاہم بدھ کے روز 40 ہزار پوائنٹس کی سطح ایک بار پھر بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی جمعے کو 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں