پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کی نیلامی کل ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کی نیلامی کل ہوگی، بولی کے زریعے چالیس فیصد تک شیئرز فروخت کیئے جاسکتے ہیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ اپنے چالیس فیصد شیئرز کی فروخت کیلئے کل اسٹریٹجک پارٹنز سے پیشکشیں وصول کرے گی، نیلامی کل شام چار بجے ہوگی۔ اسٹال مارکیٹ زرائع کے مطابق بولی میں ملکی اور غیر ملکی مالیاتی ادارے حصہ لیں گے۔

ایک غیر ملکی جریدے کو انٹرویو میں اسٹاک مارکیٹ کے ایم ڈی ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت بہت اہمیت کا حامل ہے۔انھوں نے اسٹاک مار کیٹ بینچ مارک انڈیکس ساٹھ ہزار پوائنٹس تک جانے کی امید بھی ظاہر کی۔

نیلامی میں پی ایس ایکس کے40فیصدحصص فروخت کئے جائیں گے، چینی ،امریکی،برطانوی مالیاتی اداروں سمیت چند پاکستانی اداروں نے بھی حصص کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔


مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے حصص کی فروخت کی نیلامی ملتوی


پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بقیہ بیس فیصد حصص عوام کو بھی فروخت کرنے ہیں، اسٹر یٹجک حصص کی فروخت کے چھ ماہ بعد یہ شیئرز اولین عوامی فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کی نیلامی پانچ دسمبر کو ہونا تھی لیکن پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائزیشن کمیٹی کے چیئرمین شہزاد چامڈیا کے مطابق چند ایک قانونی معاملات ابھی حل طلب ہے، جس کے باعث ابھی بولی کی تاریخ کو آگے بڑھایا ہے، امید ہے کے پندرہ دسمبر سے پہلے تک تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں