کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاو رہا اور مارکیٹ میں مندی کے بعد تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں 1567پوائنٹس کا ا ضافہ ہوا اور مارکیٹ 1 لاکھ83ہزار کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی۔
ہنڈریڈ انڈیکس 1لاکھ83ہزار951پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 184,304پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا جب کہ آج 47ارب روپے مالیت کے 43کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔
مجموعی طور پر 562کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا۔ 177کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 265میں کمی ہوئی۔
گزشتہ روز انڈیکس 182,384پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


