کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں شدید منفی رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 684 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 1.67 فیصد کمی کے ساتھ 40 ہزار 323 پوائنٹس پر بند ہوا۔
9 سے 13 جنوری 2023 کے دوران 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 41 ہزار 216 جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 200 پوائنٹس رہی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بازار میں 91 کروڑ 63 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔
ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 3.09 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 85 ارب کم ہو کر 6424 ارب روپے رہی۔