بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

ایک ہفتے میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا جبکہ ڈالر بھی 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 11 سو 2 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 266 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران انڈیکس میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے (19 سے 23 اکتوبر 2020) کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 158 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 646 ارب روپے ہوگئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنیز کے مالی نتائج اور معاشی اعداد و شمار بہتر ہونے کی وجہ سے سرمایہ کار سرگرم نظر آئے۔

ڈالر کی قیمت میں کمی

گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 12 پیسے سستا ہوا۔

1 روپے سے زائد کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح یعنی 161 روپے 37 پیسے پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے 20 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 163 سے کم ہو کر 161 روپے 80 پیسے ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں