پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی دیکھنے میں آئی اور اپریل 2026 میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔
نیشنل کلئیرنگ کمپنی آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں 25 ہزار 114 نئے سرمایہ کار اکاؤنٹس کھل گئے۔
اپریل 26 میں اسٹاک ایکسچینج میں 12 ہزار 818 نارمل اکاونٹس کھولے گئے اور 12240 سہولت اکاونٹس کھولے گئے۔ اپریل 26 میں 56 کارپوریٹ اکاونٹس کھولے گئے
نوجوان نسل کی اسٹاک مارکیٹ میں دلچپسی بڑھ گئی۔ اسٹاک ایکسچینج میں اپریل 26 میں 18 سے 30 سال عمر کے مردوں نے 10 ہزار 171 اکانوٹس کھولے جب کہ اپریل 26 میں 18 سے 30 سال عمر کی خواتین نے 1518 اکاونٹس کھولے۔
اپریل میں 31 سے 45 سال عمر کے مردوں نے 8743 اکونٹس کھولے اور31 سے 45 سال عمر کی خواتین نے 1475 اکاونٹس کھولے۔
اپریل میں 46 سے 60 سال عمر کے مردوں نے 2256 اکاونٹس کھولے جب کہ 46 سے 60 سال عمر کی خواتین نے 388 اکاونٹس کھولے۔
اپریل میں 61 سے 75 سال عمر کے مردوں نے 419 اکاونٹس کھولے اور 61 سے 75 سال عمر کی خواتین نے 85 اکاونٹس کھولے۔
پنجاب اور سندھ سے سب سے زیادہ اسٹاک ایکسچینج میں اکاونٹس کھولے گئے۔ اپریل میں پنجاب سے اسٹاک ایکسچینج میں 13133 اکاونٹس اوپن ہوئے۔ اپریل میں سندھ سے اسٹاک ایکسچینج میں 7750 اکاونٹس کھولے گئے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کل سرمایہ کار اکاؤنٹس 5 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کر گئے۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


