بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

ایران پر حملوں کے اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، 16 ہزار پوائنٹس کی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسرائیل امریکا کےایران پر حملے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، انڈیکس 15 ہزار پوائنٹس گر گیا، جس کے بعد ٹریڈنگ معطل کردی گئی۔

مشرق وسطیٰ میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی شدید کشیدگی نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی ریکارڈ کی گئی۔

پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں تاریخ کی بدترین گراوٹ دیکھی گئی۔

مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا اور انڈیکس 15,121 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد 1 لاکھ 52 ہزار 940 کی سطح پر آگیا۔

انڈیکس میں 9 فیصد سے زائد کی کمی اور ‘مارکیٹ ہالٹ’ (Market Halt) کی سطح عبور ہونے کے باعث پی ایس ایکس انتظامیہ نے فوری طور پر ٹریڈنگ روک دی۔

بعد ازاں ٹریڈنگ کے آغاز کے بعد 100 انڈیکس 16089 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 51 ہزار774 پوائنٹس پر بند ہوا، اس دوران اسٹاک مارکیٹ 9.29 فیصد گرگئی۔

اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملوں کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ممکنہ علاقائی جنگ کے خدشات نے مقامی سرمایہ کاروں کو ‘پینک سیلنگ’ (Panic Selling) پر مجبور کر دیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں اس غیر معمولی مندی کی بنیادی وجہ جیو پولیٹیکل حالات ہیں۔

خلیج میں کشیدگی کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہونے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے خدشے نے مارکیٹ کے اعتماد کو بری طرح ٹھیس پہنچائی ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں