site
stats
بزنس

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی نیلامی آج ہوگی

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی نیلامی آج ہوگی، اسٹاک مارکیٹ کے چالیس فیصد تک شیئرز فروخت کئے جائیں گے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج پیشکشیں آج وصول کرے گی۔

اسٹاک مارکیٹ کی اسٹریٹیجک پارٹنر کی تلاش آج ختم ہوجائے گی، پی ایس ایکس کے چالیس فیصد حصص آج نیلام ہونگے، اسٹاک مارکیٹ کے شیئرز کی خریداری کیلئے مجموعی طور پر انیس خریدار تھے، جن میں سے دو غیر ملکی کنسورشیم مقررہ معیار پر پورے اترے ہیں۔

کامیاب خریدار کا اعلان اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچل لائزیشن کمیٹی کرے گی ۔

نیلامی آج شام چار بجے ہوگی، اسٹاک مارکیٹ زرائع کے مطابق بولی میں ملکی اور غیر ملکی مالیاتی ادارے حصہ لیں گے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بقیہ بیس فیصد حصص عوام کو بھی فروخت کرنے ہیں، اسٹر یٹجک حصص کی فروخت کے چھ ماہ بعد یہ شیئرز اولین عوامی فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ایم ڈی ندیم نقوی کا کہنا ہے کہ حصص کی فروخت نہ صرف مارکیٹ بیس میں اضافے کا باعث بنے گی بلکہ سرمایہ کاروں کے نئی پروڈکٹ اور ٹیکنالوجی بھی لائے گی۔

غیر ملکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایم ڈی ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ ہنڈریڈ انڈیکس جلد ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح کراس کر جائے گا۔

اسٹاک مارکیٹ بروکرز اور تجزیہ کاروں کے اندازوں کے مطابق پی ایس ایکس کے ایک شیئرکی قیمت پچیس سے بہتر روپے تک ہوسکتی ہے۔


مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کی نیلامی کل ہوگی


یاد رہے اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کی نیلامی پانچ دسمبر کو ہونا تھی لیکن پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائزیشن کمیٹی کے چیئرمین شہزاد چامڈیا کے مطابق چند ایک قانونی معاملات ابھی حل طلب ہے، جس کے باعث ابھی بولی کی تاریخ کو آگے بڑھایا ہے، امید ہے کے پندرہ دسمبر سے پہلے تک تمام معاملات حل ہوجائیں گے

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top