ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میں 153 رنز سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ویمنز نے زمبابوے ویمنز کو پہلے ٹی 20 میچ میں 153 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 237 رنز بنائے 238 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 84 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

عائشہ ظفر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی 20 کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔

عائشہ نے 47 گیندوں پر پاکستان کے لیے تیز ترین ٹی 20 سنچری بنائی، عائشہ ٹی 20 میں سنچری بنانے والی دوسری پاکستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

عالیہ ریاض 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، گل فیروزہ نے 37 رنز اسکور کیے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی رنز کے اعتبار سے اپنی سب سے بڑی ٹی 20 کامیابی ہے۔ عائشہ ظفر کو سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمنز نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں بھی زمبابوے کو وائٹ واش کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں