ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں 1400 کشمیریوں کی گرفتاری کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں 1400 کشمیریوں کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے دنیا کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 1400 کشمیریوں کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہیں ، یہ گرفتاریاں ریاستی دہشت گردی اور بنیادی انسانی حقوق پامالی کی بڑی مثال ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ محاصرے ،گھیراؤ اور سرچ آپریشن عالمی برادری کے لیے خطرے کا باعث ہیں، گزشتہ ماہ بھارتی فوج کے جنگی جرائم کےناقابل تردید شواہد پرمبنی ڈوزیئرجمع کرائے۔

- Advertisement -

بھارت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ کارروائیوں کے ذریعے تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے دنیا کو گمراہ کیا جا سکتا۔

خیال رہے گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 900 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مجاہدین کے ساتھ رابطوں کے جعلی الزامات لگا کر گرفتار کیا گیا ، تاہم بھارتی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے 700 نوجوانوں کی گرفتاری ظاہر کی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کریک ڈاؤن کشمیری پنڈت کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد شروع ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں