تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، پاکستان کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان کی سویڈن میں قرآن پاک کے بے حرمتی کی اجازت کی شدید مذمت کر دی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلاموفوبیا پر مبنی کارروائی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوگی، ایسی کارروائیاں کسی بھی طرح سے آزادی اظہار رائے کی آڑ میں جائز نہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اسلام امن کا دن ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان دوسرے مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سویڈن کے حکام کو پاکستان کی تشویش سے آگاہ کر دیا گیا ہے، سویڈش حکام اسلاموفوبیا کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔

متعلقہ: توہین مذہب کی اجازت دینے پر ترکیہ کا سویڈن کے خلاف شدید ردِ عمل

خیال رہے کہ اسی معاملے پر ترکیہ اور سویڈن کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ انقرہ نے سویڈش وزیر دفاع پال جانسن کا دورہ منسوخ کر دیا۔ 27 جنوری کو پال جانسن نے ترکیہ کا دورہ کرنا تھا۔

ترکیہ نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور 12 جنوری کو رجب طیب اردوان کا پتلا لٹکانے پر سفیر کی طلبی کی تھی۔ سویڈن حکومت نے مسلم مخالف رہنما کو قرآن پاک شہید کرنے کی اجازت دی تھی۔

سویڈن اخبار نے ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کی طنزیہ خاکہ نگاری کے لیے مقابلے کا آغاز کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -