The news is by your side.

Advertisement

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستان مشکلات کا شکار، انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم ہوگئی، پہلی اننگز میں 583 رنز بنانے کے بعد گرین کیپس کے ابتدائی تین بلے بازوں کو بھی پویلین بھیج دیا، پاکستان نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی انگلینڈ کے نام رہا، انگلش ٹیم نے پورا دن بیٹنگ کرتے ہوئے رنز کے انبار لگا دیے، میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں پر 583 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔

زیک کرولی 267جوزبٹلر 152رنزبناکر نمایاں رہے جب کہ یاسر شاہ ، شاہین شاہ اور فواد عالم نے 2،2وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ اور اسد شفیق نے1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور صرف 6 کے مجموعے پر شان مسعود آؤٹ گئے، انہوں نے 4 رنز بنائے، 5 رنز کے اضافے سے عابد علی بھی چلتے بنے وہ صرف ایک ہی اسکور بنا سکے۔بابر اعظم آخری اوور میں اینڈرسن کی گیند پر ایلبی ڈبلیو ہوگئے۔

آج جب کھیل ختم ہوا تو قومی ٹیم نے 3 وکٹوں پر 24 رنز بنا لیے تھے۔ اظہر علی 4رنزکے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کو سیریز بچانے کا چینلج درپیش ہے، میچ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی انگلینڈ سیریز جیت جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں