The news is by your side.

Advertisement

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں اپنا جواب جمع کروا دیا ہے، حماد اظہر

بینکاک : وزیر برائےاقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ایف اےٹی ایف کے اجلاس میں اپنا جواب جمع کروادیاہے ، ایف اےٹی ایف حکام کو بریفنگ پہلے سے بہت موثررہی ہے ، ایف اے ٹی ایف تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پر رپورٹ مرتب کرےگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا پاکستان نے اپنا جواب ایف اے ٹی ایف کوجمع کرا دیا، ایف اے ٹی ایف ٹیکنیکل ٹیم کیساتھ بات چیت کی اور عالمی واچ ڈاگ کوتکنیکی پراگریس پربریف کیاگیا، حکام کوبریفنگ پہلےسےبہت موثررہی ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ4 سے 5 ماہ میں مختلف اہداف کو حاصل کیا، ایف اے ٹی ایف تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پررپورٹ مرتب کرے گا۔

وزیر برائے اقتصادی امور نے کہا رپورٹ اگلے ماہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک کوپیش کی جائے گی ، اس رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کےاسٹیٹس کا فیصلہ ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ رپورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اسی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کے اسٹیٹس کا فیصلہ کیا جائے گا، پاکستان نے منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے ہیں، اس ضمن میں پاکستان نے پیش رفت بھی کی ہے۔

یف اے ٹی ایف کے ذیلی ایشیا پیسفیک گروپ کا اجلاس بنکاک میں جاری ہے ،اجلاس کے پہلے روز ایشیاء پیسیفیک گروپ نے پاکستان کی پیش کردہ عملدرآمد رپورٹ کا جائزہ لیا۔

پاکستانی وفد کی سربراہی وزیربرائےاقتصادی امورحماد اظہرکر رہے ہیں، اے پی جی کلیدی امور جیسے دہشت گردی،دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت، استحکام کو بڑھنے سے روکنا اور دیگر معاملات کی جانچ پڑتال کرے گا، یہ اہم اجلاس تیرہ ستمبرتک جاری رہے گا۔

اس اجلاس کے رپورٹ ایف اےٹی ایف کےسالانہ اجلاس میں دی جائےگی، سالانہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سےنکالنے کا فیصلہ کیاجائے گا، ایف اے ٹی ایف کےگروپ میں امریکہ،برطانیہ، فرانس،جرمنی اوربھارت کےنمائندے شامل ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں