بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

’پاکستان نے 13 میں 8 اہداف پورا کرنے میں کامیابی حاصل کی‘

اشتہار

حیرت انگیز

آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔ قرض پروگرام کے دوسرے جائزہ مذاکرات کی کامیابی کی مکمل رپورٹ کا اجرا کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 13 میں 8 اہداف حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کیں جن میں سے 2 انتہائی اہم تھیں، پاکستان نے زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کےلیے اہم قانون سازی کی اور پاکستان نے سول سرونٹ کی جگہ پبلک سرونٹ کے اثاثے پبلک کرنے کا اقدام کیا۔

پاکستان نے دو اہم اسٹرکچرل بنچ مارک بھی حاصل کیے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ پبلک کرنے کا ہدف تاخیر سے حاصل کیا جب کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس آمدن میں  26 فیصد اضافہ کیا، پاکستان نے اسٹیٹ بینک کے ذخائر بہتر بننے کا اہم ہدف حاصل کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے پاکستان کی معیشت کا خاصا نقصان ہوا، حالیہ سیلاب سے  2 لاکھ  30 ہزار مکانات تباہ ہوئے، سنگل ٹریژی اکاؤنٹ نہ ہونے سے حکومتی ادائیگیوں غیرموثر ہیں سرکلر ڈیٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے بروقت اقدامات کیے پاکستان میں سرکلر ڈیٹ کے بڑھنے کا عمل رک گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے واجبات کی وصولی کے لیے سخت فیصلے کیے۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں