اسلام آباد: پاکستان کوایک اور کورونا ویکسین کے حصول میں کامیابی ملی ہے، روس سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان منتقل ہوگئی۔
ذرایع وزارت صحت کے مطابق روس سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان آئی ہے، غیرملکی ایئرلائن اسپٹنک فائیو ویکسین کھیپ لے کر اسلام آباد پہنچ گئی، اسپٹنک فائیو ویکسین کی ایک ملین ڈوز اسلام آباد لائی گئی ہیں۔
پاکستان نے اسپٹنک فائیو ویکسین روسی حکومت سے خریدی ہے۔
اس ضمن میں ذرایع نے مزید کہا روسی کوروناویکسین کھیپ فیڈرل ای پی آئی کے مرکزی ویئر ہائوس منتقل کی گئی ہے۔ پاکستان نے روس سے ایک کروڑ اسپٹنک فائیوویکسین ڈوز کی خریداری کی۔
اسپٹنک 5ویکسین کا ڈسٹری بیوشن پلان جلد تیار کیا جائے گا۔ صوبوں کو اسپٹنک فائیو ویکسین حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔ اس سے قبل دیگر ممالک سے متعدد کھیپ پاکستان لائی جاچکی ہیں۔
چینی حکومت نے مراحلہ وار کئی کورونا ویکسین کی کئی کھیپ پاکستان بھیجی۔